کیا آپ نےکبھی “گرین فلیگ” یا “گرین فاریسٹ” کی اصطلاح سنی ہے۔۔ ؟
نہیں سنی تو آپ یہ اس کورین ڈرامہ میں دیکھ لیں گے۔۔
ایک شخص جو اپنی ذات میں اتنی مثبت باتیں۔۔ ایسے مثبت پیغام لیے ہوۓ ہے کہ اس جیسا ہونا مشکل سے بھی آگے کی چیز ہے, وہ ایک بہترین محبوب۔۔ ایک بے مثال شوہر۔۔ ایک زبردست باپ۔۔ غرض وہ کون سی ہئیت ہے جس پہ وہ پورا نہیں اترتا۔۔ خاندان کو جوڑ کے رکھنے والا وہ شخص جس نے اپنوں کو آرام دینے کے لیے خود کبھی آرام نہیں کیا۔۔ اس ڈرامہ میں یہ وہ شخص جس کے لیے دل ہر پل دکھتا رہا۔۔ اور تڑپتا۔۔ دھڑکتا رہا۔۔ Yang Gwan Sik۔۔
When life gives you tangerines
IMDb rating.. 9.3/10
اسے ریکمنڈیشن پوسٹ ہی سمجھیے کہ میرے مطابق ہر ذی ہوش اور ہر ذی شعور انسان کے لیے اسے کم از کم ایک بار دیکھنا لازمی ہے. یہ میرا دوسرا کورین ڈرامہ ہے جس نے دل اور دماغ کو ایسے ہٹ کیا ہے کہ بیان سے باہر۔۔
میں نے اسے امی کے ہاں دیکھنا شروع کیا تھا اور دو تین دن میں واپسی تھی سو، دیکھتے ہوۓ طے کیا کہ مکمل ہوا تو اس پہ ریویو ضرور دیں گے چاہے جہاں بھی ہوں۔۔ جیسے بھی ہوں۔۔ اور اب دو دن ہوۓ اسے مکمل کیے لیکن ابھی تک اس کے حصار میں ہوں۔۔ ایک طلسم ہے جس نے دل کو اپنے سحر میں اثر میں لپیٹ رکھا ہے۔۔
دو دن میں لوگ باتیں بھول جاتے ہیں لیکن یہ ایسا شاہکار ہے جسے بھلانے میں شاید لمبا عرصہ لگے ۔۔
ایک ایسی کہانی جس میں کوئی بڑے گھر نہیں ہیں۔۔ بڑے عہدے۔۔ بڑی گاڑیاں ۔۔ نہیں ہیں، ایک ایسی کہانی جس میں کوئی انسان ولن نہیں ہے۔۔ کوئی جن، بھوت ولن نہیں ہے۔۔ ولن ہے تو زندگی ۔۔ ولن ہے تو سمندر۔۔
یہ کہانی ہے ایک Ae Sun کی جس کی ماں ایک غوطہ خور تھی۔۔ اور سمندر سے مچھلیاں سیپیاں نکال کر لاتی تھی۔۔ جسے حالات کے بے رحم تھپیڑوں نے تلخ کر دیا تھا
جو اپنے شوہر کی موت کے بعد اپنی بیٹی کو اس کے ددھیال والوں کے حوالے اسی لیے کیے ہوۓ تھی کہ وہاں اسے بیٹی کا مستقبل سنورتا نظر آتا تھا, Ae Sunجس کی آنکھوں میں بہت سے خواب تھے وہ بہت کچھ کرنے کا عزم لیے آگے بڑھنے کی سوچ رکھتی لڑکی جس پر ماں کی موت کے بعد بہت سی زمہ داریاں آ پڑیں۔۔
Yang Gwan Sik
جسے اس لڑکی سے ایسی بے پایاں محبت تھی کہ اس نے اس کے راستے سے کنکر۔۔ ہٹانے میں ساری زندگی لگا دی۔۔ وہ جس نے Ae Sun کے لیے سمندر پار کیا۔۔ وہ جس نے ہر لمحہ اس کی خوشی کا خیال کیا۔۔
یہ کہانی ہے Ae Sun کی بیٹیguem meyongکی جس نے وقت رہتے اپنے ماں باپ کے ایثار کو سمجھا۔۔ جس نے ان کی لازوال محبت کو خراج پیش کیا۔۔ جس نے اپنی زندگی میں محبت پہ خودداری کو ترجیح دی . یہ کہانی اپنے اندر ایسے ایسے پہلوؤں کا احاطہ کیے ہوئے ہے کہ ایسےسارے پہلو ایک ہی داستان میں پرو دینا بھی عظمت کی مثال ہے۔۔ وہ لوگ جو کبھی فارغ نہ رہتے ہوں بےروزگاری میں ان کے لیے رکا اک اک پل۔۔
وہ کھوۓ ہوۓ بچے جو دوبارہ نہیں ملتے۔۔ وہ ان کو کبھی نہ بھلا پانے والے ان کے ماں باپ۔۔ بہت سی جگہوں پہ بچوں کی سی طرح نیر بہاۓ ہیں میں نے۔۔ ایک ماں کی کیفیات ماں ہونے پہ بہت اچھے سے سمجھی ہیں. اور یہ ہی نہیں کہ بس غم ہی ہیں بے ساختہ خوشیاں۔۔ ہنسی کے گدگداتے لمحے۔۔ کھلکھلاہٹیں۔۔
اور بہت سے خوبصورت اسباق کے ساتھ یہ دو ایک مناظر کے سوا فیملی کے ساتھ دیکھنے کے قابل ہے۔۔ ریٹنگ جو بھی ہو۔۔ میرے لیے یہ سینکڑوں ہزاروں دل۔۔ اور نمبرز کا مستحق ہے ۔۔
لکھاری، ہدایت کار، اداکار سب
سو، دیکھیے اور آپ بھی یادیں سنجوئیے۔۔
سدرہ ندیم / Film Walay فلم والے
