وہ بچپن سے ھی غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل تھا. اسے ایک راہگیر نے جادو کا ہنر تحفے میں دیا تھا سو وہ کم عمری میں ہی کرتب دکھانے لگا.
ایک دن جب وہ کرتب دکھا رہا تھا تو شہزادی کے قافلے کا گزر ہوا، وہ اس کی صلاحیت سے بہت متاثر ھوئی. یوں ان دونوں کے درمیان چھپ کر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا جو اس وقت رکا جب وہ ایک غار میں چھپے پیار کی پتنگ اڑا رھے تھے کہ اتنے میں انہیں ڈھونڈتے ہوئے شاھی کارندے آ پہنچے.
شہزادی نے اسے کہا کہ جادو کرکے ھم دونوں کو غائب کردو مگر وہ نہ کرسکا. یوں شہزادی سے اسے ھاتھ دھونا پڑا.
مگر شکست خوردہ آئزن ھائیم نے ٹھان لی کہ وہ بڑا جادوگر بن کر ھی دم لے گا.
یوں وہ دنیا کے سفر پر نکلا۔۔
پندرہ سال بعد واپسی ہوئی اور آتے ہی اس نے ایک شاندار شو کیا. جس سے اس کی شہرت دور دور تک پہنچی . یہاں تک کہ ولی عہد نے بھی اس کا کرتب دیکھنے کی فرمائش کردی.
ولی عہد کے ساتھ جب اس نے شہزادی کو دیکھا جو کہ ولی عہد کی منگیتر تھی تو اس کے اندر کا عاشق جاگ گیا.
اب ایک طرف ولی عہد اس کے جادو کو غلط ثابت کرنے پر تلا تھا اور دوسری طرف وہ اپنی جادوئی طاقتوں کے استعمال سے شہزادی کو واپس پانے کی جستجو میں لگ گیا. آیا ولی عہد کامیاب ھوا یا آئزن ھائیم اس کے لیے تو فلم واچنا ھوگی.
اس فلم کی کہانی زرا ہٹ کر ہے اور منفرد ہے جو کہ اسے کلاسیکل وائب دیتا ھے. کہانی لگ بھگ تین چار سو سال پہلے کے پس منظر میں فلمائی گئی ہے اور اس زمانے کی جھلک کافی حد تک نمایاں ھے. فلم کی سینیماٹوگرافی، کلر گریڈنگ، انوکھے کرتب سب کچھ قابل دید ہے. آئزن ھائیم کے عجیب و غریب کرتب اور پھر کہانی کا پلاٹ ٹوئسٹ دیکھ کر تو مزہ ہی آگیا.
فلم دو ہزار چھ میں فرینچ زبان میں ریلیز ھوئی. اور اس کی آئی ایم ڈی بی ریٹنگ 7.5 ھے جو کہ کافی ٹھیک ہے.
The illusionist 2006
محمد احمد ملک / Film Walay فلم والے
علم کے سفر میں خوش آمدید – اردو ادب کا خزانہ دریافت کریں
“www.ilmkasafar.com” پر ہم آپ کو اردو ادب کی دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں بلکہ اردو زبان و ادب کے چاہنے والوں کے لیے ایک مکمل رہنما ہے۔ اگر آپ اردو افسانے، شاعری، شخصیات کی سوانح عمری، فکشن، یا فلموں کے تنقیدی جائزے پڑھنے کے شوقین ہیں، تو آپ بالکل درست جگہ پر آئے ہیں۔
🌟 اردو افسانے: یہاں آپ کو معروف اور نئے افسانہ نگاروں کے تخلیق کردہ افسانے ملیں گے جو آپ کے ذہن اور دل دونوں کو چھو جائیں گے۔
📚 شاعری: اردو شاعری کا ذوق رکھنے والوں کے لیے ہم نے بہترین شاعروں کا انتخاب کیا ہے۔ کلاسیکی اور جدید شاعری دونوں کا حسین امتزاج یہاں دستیاب ہے۔
👤 شخصیات: ان نامور ادبی شخصیات کی زندگی پر روشنی ڈالیں جنہوں نے اردو ادب کو نئی جہتیں عطا کیں۔
📖 اردو فکشن: ناول، کہانیاں اور دیگر فکشنل تحریریں جو معاشرتی حقیقتوں اور انسانی جذبات کی عکاسی کرتی ہیں۔
🎬 فلموں پر تجزیے: اردو فلم انڈسٹری اور بین الاقوامی فلموں پر تنقیدی جائزے جو بصیرت افروز اور دلچسپ ہیں۔
🌐 ہر صفحہ ایک نیا جہان!
ہر کیٹیگری ایک نئی دنیا ہے جہاں آپ اردو ادب کے مختلف رنگوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ ہماری تمام کیٹیگریز کا دورہ کریں، اپنی پسندیدہ تحریریں پڑھیں، اور اس علمی سفر کا حصہ بنیں۔
نیچے دی گئی کیٹیگریز اور علم کے اس حسین سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں
✍️ کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ بھی اپنے افسانے، نظمیں یا تنقیدی مضامین ہماری ویب سائٹ پر شائع کروانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ “علم کا سفر” میں آپ کی تحریر کا خیرمقدم ہے!
Contact us: Whats app