Hunter Killer 2018 Film Review

اگر کچھ لوگوں کو ایک ساتھ ایک کمرے میں بند کردیا جائے اور وہاں کوئی نظم و ضبط بهی نہ ہو تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں معاملہ کتنا سنگین ہوسکتا ہے … ہر کوئی ایک دوسرے کو کھانے کو دوڑے گا …. اختلاف در اختلاف چلے گا …

یہاں بات ہو رہی ہے سب مرین آبدوز کی اور اس میں رہنے والے کریو کی …. اس میں رہنے والوں کی نفسیات کو مختلف ٹیسٹوں سے پرکھا جاتا ہے …. اس کے کریو کی ٹریننگ کے دوران مینٹل ہیلتھ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور ان کو اپنے اعصاب پر کنٹرول کرنا سیکهایا جاتا ہے …. سب مرین مہینوں گہرے پانیوں میں رہتی ہیں…. دھات کے ڈبے میں مہینوں بند رہنے کے لئے عملے کے سٹیمینا کو جانچا جاتا ہے …. اس ایک دھات کے ڈبے میں انھیں اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ گزارنا ہوتا ہے …. عملے کے افراد مختلف شفٹس میں کام کرتے ہیں …

اسی کے اندر خوراک اور سونے کا ہر ممکن انتظام ہوتا ہے …. سب کے سونے کے اوقات مقرر ہوتے ہیں … ایک وقت میں اگر عملے کے کچھ افراد سوتے ہیں تو کچھ ڈیوٹی پر ہوتے ہیں …. اسی کے اندر جم، نہانے اور ٹوائلٹ کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے …. آبدوز اور اسکے کریو کو اپنی زندگی کا بیشتر حصہ سورج سے دور، دن کی روشنی اور تازہ ہوا کے بغیر گہرے پانی میں گزارنا ہوتا ہے …. یہ تو ہو گئی ہلکی پھلکی معلومات آبدوز میں گزاری جانے والی زندگی کے بارے میں….

Film : Hunter Killer (2018)

Ratings: IMDb 6.7/10

Genre: Drama, Thriller

فلم کی کہانی روایتی سی ہے جو رشیا اور امریکہ کی وہی پرانی چپقلش اور ایک دوسرے کے خلاف خفیہ آپریشنز پر مشتمل ہے …. فلم کی کہانی تھوڑی مضحکہ خیز ہے مگر پھر بھی آبدوز کی شمولیت دلچسپی کا باعث ہے اور دیکھنے پر مائل کیے رکھتی ہے ….

فلم میں رشیا کی سرزمین پر چار امریکی فوجی اور گہرے پانیوں میں ایک آبدوز کے ذریعے رشیا کے صدر کو ہی ریسکیو کیا جاتا ہے جو کافی ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا ہے ….

فلم میں امریکی آبدوز اور رشین وارشپ کی لڑائی قابل دید ہے …. آبدوز کی وارشپ سے آنکھ مچولی تقریباً 30 منٹس کی ہے جو سنسنی خیز دورانیہ ہے اور دیکهنے سے تعلق رکهتا ہے …. ایک طرف آبدوز اور دوسری طرف جوانوں کی رشینز سے لڑائی کے مناظر جذبات سے بھرپور ہیں اور بہترین طریقے سے فلمائے گئے ہیں…

مزید کہانی فلم دیکھ کر جاننے کی کوشش کریں …. کہ کیسے آبدوز کا کیپٹن اپنے کریو پر اپنا اعتماد بحال رکھتا ہے … کیسے دشمن ملک میں جاکر خطروں سے نبٹا جاتا ہے ….

ہلکے پھلکے ٹک اور چائے کے ساتھ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم انجوائے کریں …

May be an image of 2 people and text that says "DE LOS PRODUCTORES DE FAST & FURIOUS OBJETIVO: LA CASA BLANCA BANADOR DEL OSEAR GERARD GARY BUTLER 8OLDMAN HUNTER KILLER CAZA ENLASPROFUNDIDADES EN LAS PROFUNDIDADES 盗团 部"

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *