تلخیاں (Talkhiyan)
چینل: ایکسپریس اینٹرٹینمنٹ
تحریر/ڈرامائی تشکیل: بی گل (بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کے ناول
‘The God of Small Things’ سے ماخوذ)
ہدایت: خالد احمد
اداکار: خالد احمد، شمیم ہلالی، حنا خواجہ بیات، صنم سعید، عدنان جعفر، حسن نیازی، مہک خان، سبینا جبین اور مہر ساگر (چائلڈ آرٹسٹس) و دیگر
موسیقی، مرکزی گانا (OST): وقار علی۔۔۔ مہوش حیات اور وقار علی، خالد احمد کی صدا کاری
اقساط: 19
جی! اپنے نام کی طرح یہ ڈرامہ زبردست قسم کی تلخیاں لیے ہوئے ہے۔۔۔ عرصہ ہوا اس ڈرامہ کو دیکھے ہوئے، اور اسی وجہ سے شائد وہ کیفیات اور جذبات الفاظ میں نہ ڈھل سکیں جو دیکھتے ہوئے تھے، مگر اب بھی کسی کو ‘ذرا ہٹ کے’ یا ‘ڈفرنٹ’ ڈرامہ تجویز کرنا ہو تو دو ڈرامے ذہن میں آتے ہیں۔۔۔ ایک یہی اور دوسرا ‘الو برائے فروخت نہیں۔۔۔ جی ہاں! اس میں ساس بہو کے جھگڑے یا ‘محبت کی مثلث’ (love triangle) جیسا کچھ بھی نہیں ہے۔۔۔ کیونکہ ان کی گنجائش ہی نہیں ہے۔۔۔
اس ڈرامہ میں خون سے جڑے رشتوں میں ایک چھت کے نیچے رہتے ہوئے دوری، بیگانگی، سرد مہری اور بے حسی دکھائی گئی ہے۔۔۔ فیملی ہے مگر اندر سے کھوکھلی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔۔۔ بیچ میں کہیں ہنسی خوشی کا موقع آتا ہے تو وہ بھی مصنوعی پن لئے ہوئے۔۔۔ یعنی ایک مسلسل بے چینی ۔ ۔ ۔ اضطراب کی سی کیفیت ہے!!۔۔۔ علاوہ ازیں صنفی امتیاز کو اجاگر کیا گیا ہے، مطلب ایک غلط کام جو خاتون کے لئے بد فعلی سمجھی جاتی ہے، اسی کو مرد کے لئے ہلکا (یا جائز) سمجھا جاتا ہے حالنکہ غلط تو غلط ہے چاہے جو کرے۔۔۔ پھر صنفی امتیاز کے ساتھ ساتھ طبقاتی تقسیم کو بھی واضح کیا گیا ہے۔۔۔ مالک اور ملازم کا فرق دکھایا گیا ہے، ایک برہمن ہے تو دوسرا شودر کی مانند۔۔۔
ڈرامہ کی تشکیل میں محنت نظر آتی ہے۔۔۔ ہر اداکار اپنے کردار میں گویا نگینے کی طرح جڑا ہے، یہاں تک کہ بچوں نے بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔۔۔ پھر اچھی بات یہ ہے کہ کردار سیاہ اور سفید نہیں ہیں کہ بندہ کہہ سکے یہ ہیرو/ہیروئین ہے اور یہ ولن، بلکہ سب کسی نہ کسی طور ‘گرے شیڈ’ لیے ہوئے ہیں۔۔۔ جہاں صنم سعید کا ‘بی بی’ اور عدنان جعفر کا ‘جانو بابا’ مضبوط کردار لیے ہوئے ہیں، وہیں حنا خواجہ بیات کو ‘اپو’ کے روپ میں دیکھنا ایک منفرد تجربہ ہے۔۔۔
ڈرامہ کی پیشکش کے لیے انتہائی عمدہ جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے، سرسبز پہاڑی علاقے میں گھری ہوئی کوٹھی اور بل کھاتے ہوئے راستے (ٹریکس) ناظر کو مسحور کر دیتے ہیں۔۔۔ اور اگر کہا جائے کہ ڈرامہ میں میرے لیے سب سے متاثر کن چیز اس کی پس پردہ موسیقی تھی تو بے جا نہ ہو گا۔۔۔ مرکزی گانا تو اچھا ہے ہی لیکن اس کی کچھ دھنیں اتنی کمال ہیں کہ بس ۔ ۔ ۔ الفاظ نہیں ہیں!! آج بھی کانوں میں گونج رہی ہیں (مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں پس پردہ موسیقی (BGM) کو کوئی اپلوڈ نہیں کرتا، کبھی دل کرتا ہے کہ میں خود ہی یہ کام کر گزروں پر ہمت نہیں ہوتی۔۔۔ اوپر سے گروپ میں بھی اپلوڈ کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے ورنہ گوش گزار کر دیتا)۔۔۔ میرے حساب سے بہت کم ڈراموں میں اس پائے کی موسیقی پائی جاتی ہو گی۔۔۔
جس زمانے میں یہ ڈرامہ نشر ہوا یعنی 2013ء اسی دور میں الو برائے فروخت نہیں، صنم سعید کو شہرت دوام بخشنے والا ‘زندگی گلزار ہے’ اور عثمان خالد بٹ اور مایا علی کی جوڑی سے سجا ‘عون زارا’ بھی ناظرین کے لیے پیش کیے گئے۔۔۔ اس حساب سے 2013 ڈراموں کے لحاظ سے کافی زرخیز معلوم ہوتا ہے۔۔۔ آخری دو تو خیر ‘عوامی’ ڈرامے تھے، سو بجا طور مشہور ہوئے، جبکہ اول الذکر دو نے ‘خواص’ اور ناقدین کے حلقے سے کافی داد اور پذیرائی سمیٹی ہے۔۔۔ میری ‘دانست’ میں تلخیاں سنجیدہ احباب کے لیے ایک تحفہ ثابت ہو گا۔۔۔
احمد خالق / Film Walay فلم والے

علم کے سفر میں خوش آمدید – اردو ادب کا خزانہ دریافت کریں
“www.ilmkasafar.com” پر ہم آپ کو اردو ادب کی دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں بلکہ اردو زبان و ادب کے چاہنے والوں کے لیے ایک مکمل رہنما ہے۔ اگر آپ اردو افسانے، شاعری، شخصیات کی سوانح عمری، فکشن، یا فلموں کے تنقیدی جائزے پڑھنے کے شوقین ہیں، تو آپ بالکل درست جگہ پر آئے ہیں۔
🌟 اردو افسانے: یہاں آپ کو معروف اور نئے افسانہ نگاروں کے تخلیق کردہ افسانے ملیں گے جو آپ کے ذہن اور دل دونوں کو چھو جائیں گے۔
📚 شاعری: اردو شاعری کا ذوق رکھنے والوں کے لیے ہم نے بہترین شاعروں کا انتخاب کیا ہے۔ کلاسیکی اور جدید شاعری دونوں کا حسین امتزاج یہاں دستیاب ہے۔
👤 شخصیات: ان نامور ادبی شخصیات کی زندگی پر روشنی ڈالیں جنہوں نے اردو ادب کو نئی جہتیں عطا کیں۔
📖 اردو فکشن: ناول، کہانیاں اور دیگر فکشنل تحریریں جو معاشرتی حقیقتوں اور انسانی جذبات کی عکاسی کرتی ہیں۔
🎬 فلموں پر تجزیے: اردو فلم انڈسٹری اور بین الاقوامی فلموں پر تنقیدی جائزے جو بصیرت افروز اور دلچسپ ہیں۔
🌐 ہر صفحہ ایک نیا جہان!
ہر کیٹیگری ایک نئی دنیا ہے جہاں آپ اردو ادب کے مختلف رنگوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ ہماری تمام کیٹیگریز کا دورہ کریں، اپنی پسندیدہ تحریریں پڑھیں، اور اس علمی سفر کا حصہ بنیں۔
نیچے دی گئی کیٹیگریز اور علم کے اس حسین سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں
✍️ کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ بھی اپنے افسانے، نظمیں یا تنقیدی مضامین ہماری ویب سائٹ پر شائع کروانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ “علم کا سفر” میں آپ کی تحریر کا خیرمقدم ہے!
Contact us: Whats app